Home sticky post 6 وزیراعظم نے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی جدید ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی جدید ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی جدید ترین جیوسائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کے اپ گریڈ شدہ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزراء اور ممتاز غیر ملکی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے حکام نے اپ گریڈیشن اور سرٹیفیکیشن کو معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا ہے۔

یہ اقدام معدنیاتی تحقیقاتی صلاحیتوں میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔1991 میں فراہم کی گئی سہولت کو اب بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

چک شہزاد میں موجود یہ کمپلیکس بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو بڑے منصوبوں کے لیے قابلِ اعتماد ڈیٹا فراہم کرے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...