اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام ا?باد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرینگے۔
رجب طیب اردوان انٹرچینج (ایف 8 اسلام ا?باد) کے فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، اسلام ا?باد کیلئے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے اسلام ا?باد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل لائق تحسین ہے، اس منصوبے سے انڈرپاسز اور یوٹرنز بنائے گئے جو عوام کو سہولت پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ترکیہ صدر کی آمد پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، ترک صدر کو اس منصوبے کی ویڈیو اور خط بھیجوں گا، ان کو پیغام پہنچائیں گے کہ پاکستان اور ترکیہ برادرانہ ملک اور بہترین دوست ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجوزہ لاگت سے بھی کم لاگت میں منصوبے کو مکمل کیا گیا، اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرینگے۔