Home #ٹرینڈ وزیرِاعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

وزیرِاعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

Share
Share

لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے پر لاہور سے تیانجن روانہ ہو گئے۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ پاکستان کی خطے میں امن کے قیام، اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات اور اس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عملی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔محمد شہباز شریف بیجنگ میں چینی پیپلز وار آف ریزسسٹنس کی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جن میں پاک-چین تعلقات، سی پیک منصوبے، تجارتی تعاون، اور علاقائی سکیورٹی جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم چین میں ہونے والی دوسری بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، جہاں وہ چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور مواقع سے آگاہ کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...