Home Uncategorized وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،چین

وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،چین

Share
Share

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات مشترکہ ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھے گی، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہوں گے اور سی پیک سمیت ہمہ جہت تعاون وسیع تر ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل دوست ملک کے وزیراعظم شہباز شریف بھی چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...