Home تازہ ترین وزیراعظم کی یواے ا ی کے صدرسےملاقات ،دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرگفتگو،دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وترقیاتی تعاون بڑھانےپراتفاق

وزیراعظم کی یواے ا ی کے صدرسےملاقات ،دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرگفتگو،دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وترقیاتی تعاون بڑھانےپراتفاق

Share
Share

ابوظہبی:وزیراعظم شہبازشریف نےمتحدہ عرب امارات کےصدرسےملاقات کی ہےملاقات میں دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان اوریواے ای کےدرمیان اقتصادی وترقیاتی تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔ ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی احمد الشمسی، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں شامل تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیاگیا پاکستان اوریواے ای کےدرمیان اقتصادی وترقیاتی تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانےپربھی گفتگوکی گئی ملاقات میں خطےاورعالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اورامن واستحکام کی کوششوں پرزوردیا۔وزیراعظم نےپاکستان کیلئےامارات کےتعاون اورترقیاتی منصوبوں کوسراہا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...