Home Uncategorized کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید

کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید

Share
Share

سووا: فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے کے جرم پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کی اہلیہ شوہر کی دی جانے والی ایک سال قید کی سزا سننے کے بعد بھری عدالت میں رو پڑیں۔

سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما پر ساؤتھ پیسیفک یونیورسٹی کے مالی معاملات میں کرپشن کا الزام تھا اور انھوں نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے پولیس چیف سے تحقیقات رکوادی تھیں۔

اُس وقت کے پولیس چیف وزیراعظم فرینک بینی ماراما کے قریبی دوست بھی تھے اور ان کے کہنے پر پولیس چیف نے کیس بند کروا دیا تھا۔

واضح رہے کہ فرینک بینی ماراما نے 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا تاہم 2014 اور پھر 2018 میں انتخابات جیت کر وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

تاہم 2022 کے الیکشن میں 70 سالہ فرینک بینی مارا ما کو موجودہ وزیراعظم سیتونی رابوکا اور ان کے اتحادیوں نے شکست دیکر اقتدار سے باہر کردیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...