Home sticky post 5 وزیر اعظم کی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم کی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Share
Share

دوشنبے:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں شر انگیزی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے لورالائی میں 4 دہشتگردوں، جو بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے مختلف واقعات بالخصوص این-70 میں 30 معصوم لوگوں کی شہادت کے ذمہ داران میں شامل تھے کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔
وزیرِ اعظم نے ضلع کیچ میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے مزید ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی پراکسیوں کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان شب روز مصروف عمل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...