Home تازہ ترین وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔
وزیرِ اعظم کی کاروائی میں چار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پذیرائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایادہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسران و اہلکاروں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...