Home sticky post 3 وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج یواے ای روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج یواے ای روانہ ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یو اے ای کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے، اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کیلئے پاکستان کے ویڑن کو اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

Share
Related Articles

پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

قاہرہ: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر...

جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا پاگل پن ہے،صدرٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج...

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...