Home سیاست وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف بھارت کی میزبانی میں ہونے والے 23 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی ہم منصب نریندرمودی نے دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف بھارت میں 4 جولائی کو ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔

وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دی تھی۔

اجلاس میں علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان کی ایس ای او کے لئے اہمیت ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کی صدارت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے، اجلاس میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت پر مشاورت کی جائے گی اور تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کرکے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اٹھایا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...