Home نیوز پاکستان مورو میں کوچ اور کار میں تصادم سےایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

مورو میں کوچ اور کار میں تصادم سےایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Share
Share

نوشہرو فیروز:مورو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے8 افراد جاں بحق جبکہ حادثے میں متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، حادثے کے بعد مورو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور کشمور کے گاؤں میرپور برڑو سے ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک مرد اور تین بچے شامل ہیں، ان کے نام دعا، فیضان، سمیع اللہ، فائزہ اعجاز، حما، محسن نواز، سمیرا اور وحیداں ہیں، مرنے والے افراد کار میں سوار تھے، لاشیں آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...