Home تازہ ترین وزیراعظم شہباز شریف اور مصر ی صدر کی ملاقات،قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت ،بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قراردیا

وزیراعظم شہباز شریف اور مصر ی صدر کی ملاقات،قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت ،بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قراردیا

Share
Share

دوحہ: ہنگامی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے دو طرفہدوحہ: ہنگامی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی خطرناک اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے مصر کی اس نازک موقع پر فعال سفارت کاری کو سراہا اور دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کو مسلم دنیا میں اتحاد کے مظاہرے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ دسمبر قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس اور اس سال عید کے موقع پر ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کے بعد پاکستان مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی خطرناک اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے مصر کی اس نازک موقع پر فعال سفارت کاری کو سراہا اور دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کو مسلم دنیا میں اتحاد کے مظاہرے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ دسمبر قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس اور اس سال عید کے موقع پر ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کے بعد پاکستان مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...