Home تازہ ترین وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سمیت مشرق وسطی ،غزہ کی صورتحال پر گفتگو

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سمیت مشرق وسطی ،غزہ کی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمن نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔
دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطی اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگوکی ۔غزہ میں مستقل امن اور پاکستان کے امن کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کیلئے نہ صرف ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے بلکہ آئندہ بھی انکا ساتھ دیتا رہے گا۔

گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع قرار دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے معصوم و نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پائہ تکمیل کو پہنچے گامشرق وسطی میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...