Home sticky post 4 وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات،اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات،اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

Share
Share

دوحہ:قطرمیں ہنگامی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس نازک گھڑی میں مسلم اُمہ کو یکجا کرنے پر سعودی ولی عہد کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان ہر سطح پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل سفارتی تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ میں ہنگامی عرب و اسلامی اجلاس کا انعقاد اس بات کا واضح پیغام ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک آواز ہیں جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے مشکل وقت میں سعودی عرب کی مستقل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع سرکاری دورۂ ریاض کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر جامع تبادلۂ خیال کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور گرمجوش سلام بھی پہنچایا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت اور پاکستان کی متحرک سفارتی کاوشوں بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی میں قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...