Home sticky post 3 وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان انٹر نیشنل ایئرلایئنز کے امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے اور پی آئی اے کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو پی آئی اے کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری-کوالیفائی کیا گیا ہے ۔ جلد ہی پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہو گی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی ۔ نجکاری کے حوالے سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں پی آئی اے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی ۔ اس وقت قومی ایئر لائن 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کر رہی ہے ۔بزنس پلان کی تحت 2029 تک پی آئی اے کی سروسز کو 40 سے زائد شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...