Home sticky post 6 وزیراعظم شہباز شریف نےملکی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے ،نوازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نےملکی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے ،نوازشریف

Share
Share

لندن:صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےملکی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی ۔
لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمدنوازشریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نےملکی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے ، شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلائی ،سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیئے ،مریم نواز عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں ،سمبڑیال الیکشن میں فتح مسلم لیگ (ن )کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن )کےکارکنوں سے طویل بیٹھک کی ۔انہوں نے کارکنوں کو عید کی مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...