Home تازہ ترین وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب جعفر ایکسپریشن آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share
Related Articles

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...