Home تازہ ترین صدر مملکت سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات،ملک کی سیاسی ،سیکیورٹی صورتحال سمیت وزیر اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر گفتگو

صدر مملکت سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات،ملک کی سیاسی ،سیکیورٹی صورتحال سمیت وزیر اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر گفتگو

Share
Share

لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
صدرمملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےشرکت کی ۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت وزیر اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کیلئے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...