Home sticky post 6 وزیراعظم شہباز شریف کا سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف کا سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے کشمیر اور کشمیری عوام کی آواز کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی کشمیری عوام کے لیے ظالمانہ تسلط کے خلاف مزاحمت کی دائمی علامت ہے۔ ان کی سیاسی تعلیمات کشمیریوں کی نسلوں کے لیے آگاہی اور جدوجہد کی میراث ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” آج بھی کشمیری عوام کی زبان پر ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...