Home sticky post 2 وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،سنگین علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت ،یواے ای سے اظہاریکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،سنگین علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت ،یواے ای سے اظہاریکجہتی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران، شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

ٹیلی فونک گفتگوکے دوران وزیراعظم نے آج اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت کی، جس کے بعد ابوظہبی اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک پر افسوسناک اور قابل مذمت حملے ہوئے۔

وزیراعظم نے ابوظہبی پر میزائل حملے میں ایک پاکستانی شہری کے المناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، جیسا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...