Home #ٹرینڈ وزیر اعظم کا قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ،قومی دن پرمبارکباد ،امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم کا قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ،قومی دن پرمبارکباد ،امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے قومی دن کے موقع پر امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے امیرقطر، شاہی خاندان، حکومت اورقطر کے برادر عوام کوقومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے امیرقطر کی دور اندیش قیادت میں شاندار کامیابیوں اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں قطر کے قابل قدر کردار کو سراہا اورپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری کی تعریف کی۔

امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...