Home sticky post 2 وزیراعظم کاصدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم

وزیراعظم کاصدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کے20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد غزہ جنگ کو ختم کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر ممکن طریقے سے اس انتہائی اہم اور فوری نوعیت کے سمجھوتے کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور جنگ کے خاتمے کے لئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ یقین ہے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لئے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...