Home Uncategorized بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے نکل آئے

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے نکل آئے

Share
Share

ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی جہانگیر عالم کروڑ پتی نکلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والا چپڑاسی 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

جس کے بعد بنگلادیش کے مرکزی بینک نے جہانگیر عالم اور اس کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن کمیشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ جہانگیر عالم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکا اپنی دوسری بیوی کے پاس فرار ہوچکا ہے۔

جہانگیر عالم کے پاس کروڑوں مالیت کی گاڑی اور ایک تین منزلہ پُرتعیش گھر بھی ہے جب کہ اس کا لائف اسٹائل بھی شاہانہ ہے۔

جہانگیر عالم وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے اسٹاف میں شامل تھا اور معاون ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا لیکن اس نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے رکھے ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...