Home Uncategorized پرنس ہیری کا برطانیہ میں مستقل واپسی کا ارادہ نہیں ، شاہی ذرائع

پرنس ہیری کا برطانیہ میں مستقل واپسی کا ارادہ نہیں ، شاہی ذرائع

Share
Share

لندن: برطانوی شاہی ذرائع کے مطابق پرنس ہیری مستقل طور پر برطانیہ واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیوک آف سسیکس امریکہ میں اپنی اہلیہ میگھن اور بچوں کے ساتھ مقیم رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پرنس ہیری ممکنہ طور پر برطانیہ واپس آ سکتے ہیں لیکن قریبی ذرائع نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

برطانیہ میں پرنس ہیری اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات نے اس فیصلے پر اثر ڈالا ہے۔

امریکہ میں ان کے جاری فلاحی اور کاروباری منصوبے بھی ان کے وہاں رہنے کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پرنس ہیری نے حال ہی میں اپنے مرحوم انکل لارڈ رابرٹ فیلووز کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران پرنس ہیری اور ان کے بھائی پرنس ولیم کے درمیان کوئی بات چیت نہ ہونے پر میڈیا کی خاص توجہ رہی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...