Home تازہ ترین پرنس رحیم آغا خان پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا مقرر

پرنس رحیم آغا خان پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا مقرر

Share
Share

لزبن:پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔
اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم ا?غا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔
بارہ اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔
انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براوٴن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔
پرنس رحیم آغا خان ڈویلمپنٹ نیٹ ورک کی بہت سی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اورکمیونٹی کے سماجی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لے چکے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم خاص طور پر AKDN کی ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے فکر مند ہیں۔
انہوں نے AKDN اور اسماعیلی کمیونٹی کے اداروں کے کام پر بھی مسلسل توجہ دی ہے کہ وہ سب سے زیادہ غربت میں رہنے والوں کی ضروریات کو پورا کریں اور تعلیم، تربیت اور انٹرپرائز کے ذریعے ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔
شہزادہ رحیم حکومتی اور بین الاقوامی رہنماوٴں سے باقاعدگی سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...