Home تازہ ترین پرینکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو سکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا

پرینکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو سکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہفتے کو وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر میں بیان کی گئیں 11 قراردادوں کو کھوکھلا بھی قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے اسے اسکول کے ریاضی کے 2 پیریڈ سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر نے ہمیں بور کردیا تھا، وزیراعظم نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو، انہوں نے ہمیں بور کردیا تھا۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ وزیراعظم کچھ نیا اور کچھ اچھا کہیں گے۔

اپوزیشن پارٹی نے یہ سوال بھی کیا کہ وزیراعظم مودی کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایوان میں کیوں موجود نہیں تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...