Home Uncategorized ‎مہاسوں کےلئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کینسر کا موجب بن سکتی ہیں ،رپورٹ میں انکشاف

‎مہاسوں کےلئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کینسر کا موجب بن سکتی ہیں ،رپورٹ میں انکشاف

Share
Share

‎کنیکٹی کٹ: ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مہاسوں (acne) کے خاتمے کیلئے استعمال ہونے والی بعض مصنوعات میں بینزین کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو کہ کینسر کا باعث بننے والا کیمیکل ہے۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک نجی لیبارٹری Valisure نے بینزائل پیرو آکسائیڈ پر مشتمل کئی ایک مصنوعات کا تجزیہ کیا جس میں بینزین کی اعلی سطح پائی گئی۔

‎بینزین کینسر پیدا کرنے والا carcinogen ہے جو لیوکیمیا اور خون کے دیگر امراض سے منسلک ہے۔ یہ عام طور پر اشیا کو گلانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جو کہ سگریٹ کے دھوئیں، پٹرول، گوند، صفائی ستھرائی کی مصنوعات اور پینٹ اکھاڑنے والے کیمیکل میں پایا جاتا ہے۔

‎لیبارٹری نے نسخوں پر یا براہِ راست درخواست پر ملنے والی بینزوئیل پیرو آکسائیڈ مصنوعات کا مطالعہ کیا اور پایا کہ وہ بنیادی طور پر غیر مستحکم ہیں اور زیادہ درجہ حرارت پر استعمال کرنے یا ذخیرہ کرنے پر ان میں سے بینزین کی خطرناک حد تک مقدار خارج ہوتی ہے۔

Valisure لیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بینزین ایسی مصنوعات میں خود پیدا ہوسکتی ہیں اور ممکنہ طور پر ارد گرد کے ماحول میں شامل ہوسکتی ہے۔

‎لیب نے 175 مصنوعات کے تجزیہ کیا جن میں سے 99 میں بینزول پیرو آکسائیڈ تھا جبکہ 94 مصنوعات میں بینزین کا مادہ موجود تھا۔ لیب نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایسی مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس اٹھوانے کیلئے درخواست بھیج دی ہے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...