Home تازہ ترین نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز تنازع میں پھنسنے وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز تنازع میں پھنسنے وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

Share
Share

پاکستان کے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز حال ہی میں نئے پرفیوم کے نام کے سبب تنازع میں پھنسنے والے اداکار و ڈیلی وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔
خیال رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ شب خانہ کعبہ، حرم شریف میں ریکارڈ کی گئی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں انہیں ایک بار پھر اپنے نئے پرفیوم کے نام کے سبب کھڑے ہونے والے تنازع پر قوم سے مافی مانگتے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
رجب بٹ کے اس کڑے وقت میں ان کا ساتھ دینے والوں میں معروف یوٹیوبر مریم پرویز، نتاشہ وقاص، ثناء زہرا، صنم ملک، وردہ سعید، دعا ملک، طاہر فرید، کنول ا?فتاب، ذوالقرنین حیدر اور سحر حیات شامل ہیں۔
ان سب انٹرنیٹ شخصیات نے رجب بٹ کے معافی مانگنے پر حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کے حق میں تبصرے کیے ہیں۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کی دنیا کا معروف نام، کانٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ جنت مرزا نے بھی رجب بٹ کے لیے ا?واز اٹھائی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر رجب بٹ کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ایک بار جب کوئی شخص اللہ سے معافی مانگ لیتا ہے تو دوسروں کو ان کے بارے میں برا کہنے کا کوئی حق نہیں ہے، وہ بھی ایک ایسے معاشرے میں جہاں آن لائن نفرت اور بے بنیاد افواہیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔
جنت مرزا نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا کو حوصلہ افزائی اور آگے بڑھنے کی جگہ ہونا چاہیے، نہ کہ غیر ضروری ذاتی حملوں کا پلیٹ فارم، آئیے حسد پر ہمدردی اور غیبت پر حمایت کا انتخاب کریں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...