Home نیوز پاکستان کموڈور شہزاد اقبال کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی

کموڈور شہزاد اقبال کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی

Share
Share

کراچی: پاک بحریہ کے کموڈور شہزاد اقبال کو ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے 1995 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وارکالج لاہوراورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔

انہوں نےکراچی یونیورسٹی سے نیول سائنسز میں بی ایس سی اورچین سےگنری آفیسر کمانڈ کورس بھی کیا ہے۔ پاک بحریہ میں اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف، کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ اور پاک بحریہ کے 25 ویں ڈیسٹرایر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہیں۔

انہوں نےہیڈکوارٹرز پاکستان فلیٹ میں سینیئر اسٹاف آفیسر(آپریشنز اینڈ پلانز) اور نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹرفارن ملٹری کولیبریشن، ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز )کےطور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال کو ان کی شاندار خدمات کےاعتراف میں فلیگ آفیسرستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...