Home سیاست بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز

بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد: اپوزیشن نے بلوچستان کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔

سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ملاقات میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سردار اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کے لیے منانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

Share
Related Articles

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی...

برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار،52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ عائد

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی...

وزیراعظم وفد کے ہمراہ اہم دورے پرسعودی عرب روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی...