Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج، درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج، درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر

Share
Share

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج پر درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر کر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔
ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار پیش ہوئے تھے۔
دورانِ سماعت عامر محمود کیانی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج طاہر عباس سپرانے نے استفسار کیا کہ دو دفعہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے پر آپ پیش ہوگئے؟ آج میں آپ کو حوالات بھیجوں گا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
عدالت نے پیش ہونے پر عامر محمود کیانی کی ایک لاکھ مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔
جج نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت میں ملزمان میں سے جو نہیں ہوگا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان، واثق قیوم و دیگر مقدمے میں نامزد ہیں، ان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...