Home Uncategorized دنیا بھرمیں سال نو پر فلسطین میں قیام امن کیلئے احتجاجی مظاہرے

دنیا بھرمیں سال نو پر فلسطین میں قیام امن کیلئے احتجاجی مظاہرے

Share
Share

بغداد /انقرہ/برلن: سال نو کے موقع پر دنیابھر میں جہاں جشن منایا گیا وہیں فلسطین میں قیام امن کے لیے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، مظاہرین نے نئے سال کے موقع پر عالمی مہم شروع کی جس میں لوگوں سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کو روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے نئے سال کے موقع پر سوئٹزرلینڈ، ترکی، ملائیشیا، آسٹریلیا، تنزانیہ، میکسیکو اور جرمنی سمیت دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی Countdown2ceasefire کے ہیش ٹیگ سے مہم چلائی گئی۔

بغداد کے تحریر اسکوائر میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس ٹری کو کفن سے سجایا گیا۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں مظاہرین امریکی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے ، احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم 2024 میں میں داخل ہو رہے ہیں، اس سال ہم غزہ میں مستقل جنگ بندی کی امید کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 56ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...