Home کھیل پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

لاہور کے پولو گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کی فرنچائزرز سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے ریس کورس پارک کے پولو گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور کپتانوں کی موجودگی میں کی گئی۔

ٹرافی کو “دی اورین ٹرافی” کا نام دیا گیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہو گی۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے نویں سیزن میں داخل ہو رہی ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک کامیابی کی کہانی ہے۔

محسن نقوی نے کہا میں لیگ کے ٹائٹل سپانسر ایچ بی ایل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے اپنے تعاون سے ہمارے ملک میں کرکٹ کے کھیل کو حقیقی معنوں میں ترقی دی ہے، گزشتہ آٹھ سالوں میں تمام کامیابیاں ایچ بی ایل کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، میں آج یہاں موجود تمام چھ ٹیموں کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بہترین ٹیم اس باوقار ٹرافی کو اٹھائے گی۔
اورین! مختلف افسانوں اور ثقافتوں میں اکثر آسمانی خط استوا میں واقع ایک نمایاں برج سے منسلک ہوتا ہے، یہ تین روشن ستاروں کے ذریعے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے جو اورین کی پٹی بناتا ہے اور یہ دونوں نصف کرہ سے نظر آتا ہے۔

خالص چاندی سے بنی اور سفید سونے میں لپٹی ہوئی یہ خوبصورت ٹرافی پروقار ہے،900 سے زائد گھنٹے کے نان سٹاپ کام اور 18000 پتھروں کی ہینڈ پلیسمنٹ کے ساتھ یہ ٹرافی ہر نگاہ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہو گا، قذافی سٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب سکیورٹی کے پیش نظر سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستے اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...