Home کھیل پی ایس ایل 9 فائنل،ملتان کا اسلام آباد کو 160 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 فائنل،ملتان کا اسلام آباد کو 160 رنز کا ہدف

Share
Share

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فائنل مقابلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی پہلی دو وکٹیں 14 کے مجموعے پر ہی گر گئی تھیں، تاہم محمد رضوان اور عثمان خان نے 53 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔

رضوان 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تاہم انکے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ اننگز نہ کھیل سکے تاہم عثمان خان کی 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔

اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 32 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر سلطانز کا ٹوٹل 9 وکٹوں پر 159 رنز تک پہنچا دیا۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 5 اور اور شاداب خان نے 3 وکٹیں لے کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی۔

ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل مقابلے کے لیے اسلام آباد کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور اوبیڈ مک کوئے پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی پر مشتمل ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...