Home کھیل پی ایس ایل 9، افتخار سلطانز کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 9، افتخار سلطانز کا حصہ بن گئے

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے ساتھ کھلاڑیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے افتخار احمد کی جگہ رائلی روسو کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

لیگ کے اگلے ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھلاڑیوں کی ٹریڈ کی ہے جس کی بدولت سلطانز نے نہ صرف افتخار احمد کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پلاٹینم اور سلور کیٹیگری کی پہلی پک بھی حاصل کرلی ہے۔

2010 میں کیریئر کے آغاز سے اب تک افتخار 229 ٹی 20 میچوں میں 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار 476 رنز بنا چکے ہیں اور 49 کھلاڑیوں کو بھی اپنی آف سپن باؤلنگ کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

افتخار احمد نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کی فرنچائز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ملتان کے لوگوں کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ کھیل کے لیے ان کا جوش و خروش لاثانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور گزشتہ تین سیزن کے دوران ان کا ریکارڈ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، اب میرا مقصد اپنی ٹیم کو پی ایس ایل کی ٹرافی جتوانا ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...