Home Uncategorized پی ایس ایل 9 ،آفیشل ترانہ ،علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

پی ایس ایل 9 ،آفیشل ترانہ ،علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

Share
Share

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار و میوزک کمپوزر علی ظفر گائیں گے، جس کی انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔

پی ایس ایل کے اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں تصدیق کی گئی ہے کہ رواں سیزن 9 کا گانے میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سوشل میڈیا پیغام میں ’سیٹی تو بجے گی‘ ایک لائن شیئر کی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید یہ پی ایس ایل 9 کے ترانے کا ٹائٹل ہوگا۔

اُدھر جواب میں گلوکار علی ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالکل بجے گی اور سٹیج بھی پھر سے سجے گا۔

انہوں نے گانے کی تیاری کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر دھن کی تیاری میں مصروف ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...