Home کھیل پی ایس ایل 9،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

پی ایس ایل 9،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share
Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، لاہور قلندر اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش تھا تاہم میچ سے قبل ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ شروع نہ ہوسکا اور ٹاس تک نہ ہوسکا۔

پی سی بی نے پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان آج کا میچ منسوخ ہونے کی تصدیق کری جس کے بعد دونوں ٹیمیں گراؤنڈ سے واپس روانہ ہوگئیں۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پشاور زلمی کے 6 میچز میں 7 پوائنٹس ہوگئے جب کہ لاہور قلندر نے سات میچوں کے بعد ایک پوائنٹ حاصل کرلیا وہ بھی بارش کی وجہ سے حاصل کرپائی۔

دوسرے میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کو بھی اسی گراؤنڈ پر مدمقابل آنا ہے تاہم بارش کی وجہ سے دونوں میچز کا انعقاد ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے واضح کیا تھا کہ راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...