Home کھیل پی ایس ایل 9،پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9،پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

Share
Share

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 111 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب نے 38، پاؤل والٹر نے 19، آصف علی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں چار میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور 2 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...