Home کھیل پی ایس ایل 9،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان ریلے روسو نے 14، شرفین ردرفورڈ نے 20 اور محمد وسیم نے 4 رنز کھاتے میں ڈالے جبکہ خواجہ نافع 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 190 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز لیکن کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، صائم ایوب نے 42، ٹام کوہلر نے 18، روومین پاول نے17، ڈان موسلے نے 11 اور محمد حارث نے 7 رنز سکور کیے جبکہ آصف علی 2 اور عامر جمال 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر، عقیل حسین اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...