Home کھیل پی ایس ایل سیزن 9،ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

پی ایس ایل سیزن 9،ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن نو کیلئے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ، پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات تھے، پی ایس ایل سیزن نو میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...