Home کھیل ‎پی ایس ایل سیزن 9، پلے آف مرحلے کاآغاز آج سے ہو گا

‎پی ایس ایل سیزن 9، پلے آف مرحلے کاآغاز آج سے ہو گا

Share
Share

‎کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کے پلے آف مرحلے کا آج سے شہر قائد کراچی میں آغاز ہو گا۔

‎ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن 9 کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے جگہ بنا لی ہے، ٹورنامنٹ کا پہلا کوالیفائر آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

‎ملتان سلطانز 10 میچز کھیل کر 7 میں کامیاب ہوئی اور 14 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر ہے، پشاور زلمی نے 6 میچز جیتے اور ایک بارش سے متاثر ہونے پر 13 پوائنٹس حاصل کیے، اسلام ا?باد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

‎ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے پہلے پلے آف مرحلے کے مقابلے میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...