Home سیاست پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا قومی اسمبلی میں ملکر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا قومی اسمبلی میں ملکر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام میں قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہو چکی، صوبے میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرناہو گا، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔

دوران ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا اور بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق اور افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اقتصادی راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات دور کرنے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کیلئے نکات طے کرے گی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...