Home تازہ ترین پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اراکین اسمبلی سے پھر وفاداری حلف لینے کافیصلہ

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اراکین اسمبلی سے پھر وفاداری حلف لینے کافیصلہ

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد بھی ارکان اسمبلی سے حلف نامہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلوں کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی کی صورت حال کافی تبدیل ہوگئی ہے اور اب کے پی اسمبلی میں بھی اپوزیشن مضبوط ہے جس کو صرف 8 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کو خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بالخصوص آزاد اراکین سے دیگر جماعتیں رابطہ کرسکتی ہیں، اسی کے پیش نظر اسلام آباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...