Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔
درخواست کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہیں ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل کے لیے مضبوط جواز ہے، تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے اور ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے، انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے، جلد سماعت بروقت انصاف کے لیے ضروری ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...