اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رہنماوٴں کو شرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاگیا اس ضمن میں بانی پی ٹی آئی نے رہنماوٴں کو شرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں،پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماوٴں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔