Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں تفصیلی طبی معائنہ

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں پمز کے ڈاکٹروں نے تفصیلی طبی معائنہ کیا، چار رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی کیے۔
جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال سے ڈاکٹروں کا چار رکنی پینل اڈیالہ جیل پہنچا تھا، ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر الطاف حسین، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز بھی شامل تھے۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے کانوں میں آوازیں آنے کی شکایت بھی کی۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ نارمل آیا ہے، ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کے لیے بلڈ سیملز بھی حاصل کیے ہیں، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہزرہ سرائی پر کارروائی

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل...

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی...

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...