Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی پیش کش کی گئی نہ رہائی کے لیے کسی قسم کا کوئی دباوٴ ہے،خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی پیش کش کی گئی نہ رہائی کے لیے کسی قسم کا کوئی دباوٴ ہے،خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ نہ ہی میرا عدلیہ سے کوئی تعلق ہے اور نہ میں جوتشی ہوں کہ وقت سے پہلے بتا سکوں عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیش کش کی گئی ہے نہ رہائی کے لیے کسی قسم کا کوئی دباوٴ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوئی پیش کش حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی رہائی کے لیے کوئی دباوٴ ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ نہ ہی میرا عدلیہ سے کوئی تعلق ہے اور نہ میں جوتشی ہوں کہ وقت سے پہلے بتا سکوں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے تحریک انصاف والے خود ہی کرتے ہیں کہ عمران خان کو ہاوٴس اریسٹ کرنے یا اڈیالہ جیل سے کہیں منتقل کرنے کی پیش کش کی گئی ہو۔

قومی ائرلائن کی پیرس کے لیے 4 سال بعد پہلی پرواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔ اب ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں فرانس کے بعد برطانیہ اور نارتھ امریکا تک بھی چلائیں گے۔ 19 یورپی شہروں تک پی آئی اے کی پروازیں چلائی جائیں گی۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش کی...

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ...

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...