Home sticky post 3 بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے تمام جعلی مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربہ عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے، تاخیری حربوں کا واحد مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے اوروفاقی وزراء کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...