Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہاوٴس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاوٴ گھیراوٴ سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...