Home سیاست پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کے جلسے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی

پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کے جلسے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، نیب ترامیم فیصلے کے بعد بشری بی بی اور بانی چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس میں درخواست دینے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں کور کمیٹی نے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تیار کرلی، جس کے مطابق ملک بھر سے کارکنان اور عوام کو سنگجانی کے مقام پر لایا جائے گا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو حلقوں سے عوام کو جمع کر کے لانے کا ٹاسک بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کے بل اور قانون سازی کی بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کور کمیٹی میں نیب ترامیم کے پیش نظر بانی چئیرمین اور بشری بی بی کے کیسز کرنے کے لئے درخواست دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

کورکمیٹی اراکین نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کارکن میٹنگ پر پولیس کے چھاپے کی بھرپور مذمت کی اور واضح کیا کہ 8 ستمبر کو ہر حال میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کریں گے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...